نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان گیم انٹیلیجنس سے دھاک بٹھانے کو تیار

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام ہورہا ہے، طاہرزمان

منگل 27 مئی 2025 14:23

نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان گیم انٹیلیجنس سے دھاک بٹھانے کو تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نے کہا ہے کہ نیشنز کپ کی تیاریوں کے پیش قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا محور گیم انٹیلیجنس بن چکی ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ذراع ابلاغ سے گفتگو میں طاہر زمان نے کہا کہ انہوں نے کہاآج کی ہاکی اب صرف میدان میں نہیں بلکہ ذہن میں کھیلی جاتی ہیجہاں ذہانت، پیشگی فیصلہ سازی اور حکمت عملی جسمانی صلاحیت جتنی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر بھی کام ہورہا ہیں جبکہ گول فینشنگ، چانس بنانے اور سب سے بڑھ کر انہیں کنورٹ کرنے پر محنت کر رہے ہیں۔طاہر زمان نے کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ ٹیم اس نئے انداز کو پوری دلچسپی سے اپنا رہی ہے اورکھلاڑی یہ سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کیونکہ جدید ہاکی میں گیم انٹیلیجنس ناگزیر ہے۔نیشنز کپ کا آغاز 15 جون سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ سے ہوگا۔