Live Updates

ممبئی میں شدید بارش، مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

منگل 27 مئی 2025 14:27

ممبئی میں شدید بارش، مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارش ہوگئی، مئی میں بارش کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون کا آغاز ہوگیا، ممبئی میں شدید بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ماہ مئی میں بارشوں کا 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا پانی میٹرو اسٹیشن میں بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد متعدد ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔ممبئی شہر میں خراب موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات