امریکا جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی

ہالیڈے میکرز نے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا

منگل 27 مئی 2025 15:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)اس سال چھٹیوں میں امریکا کا رخ کرنے والے جاپان، کینیڈا، میکسیکو اور جرمنی کے سیاحوں کی امریکا میں ہوٹل بکنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالیڈے میکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آن لائن ہوٹل بکنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ کا سیاح اس وقت سیاحت کے لیے اندرونِ ملک ڈیسٹی نیشنز کا انتخاب کر رہے ہیں۔اس طرح جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کے سیاحوں کے امریکا میں ہوٹل بکنگ میں ڈبل ڈجٹ کا فرق آیا ہے، بالخصوص کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگنے کے اعلان کے بعد یہاں سے آنے والے مسافروں میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔