65ء کی جنگ میں امریکہ نے امداد روک دی، چین نے ایمرجنسی سپلائز دیں‘مسعود خالد

لیٹ سکسٹیز میں چین نے ہمیں خاصا بڑا کریڈٹ دیا تھا تین سو ارب ڈالر کا‘سابق سفیر کا انٹرویو

منگل 27 مئی 2025 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارا دفاعی تعاون بڑا پرانا ہے، میں ری کال کروں گا یہاں پر کہ 65 کی وار ہوئی تھی انڈیا اور پاکستان کی تو اس وقت ہماری جو انوینٹری تھی وہ موسٹلی امریکن تھی، امریکا نے ہماری امداد روک دی، اس وقت جو یہاں قیادت تھی لیڈر شپ تھی انھوں نے چین سے رجوع کیا اور چین نے ہمیں ایمرجنسی سپلائز دیں، اس کے بعد سے ہی یہ سلسلہ چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پھر میں ایک اور چیز بتانا چاہوں گا کہ لیٹ سکسٹیز میں چین نے ہمیں خاصا بڑا کریڈٹ دیا تھا تین سو ارب ڈالر کا۔ یہ قرضہ ہمارے کچھ اکنامک پراجیکٹس کیلیے اورڈیفنس ایکوپمنٹ کیلیے دیا گیا تھا اور اس وقت چین بڑا غریب تھا تو چین کے ساتھ ہمارا دفاعی تعاون پرانا چل رہا ہے، اس میں پچھلی چند دہایوں میں کہہ سکتے ہیں آپ کہ تعلق بہت مضبوط ہوا ہے۔