انتظامی مسائل کے باعث 3پروازیں منسوخ، 17تاخیر کا شکار

منگل 27 مئی 2025 16:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی اور لاہور کی 3پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3پروازیں پی کے 305، 304اور پی اے 406منسوخ کر دی گئیں۔کراچی اسلام آباد کی 2پروازوں ای آر 503اور 505میں 6سی7گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی 2پروازوں 9P843، 9P847میں سوا گھنٹے تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ۔