کھلابٹ اور خانپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،آئس برآمد کر لی

منگل 27 مئی 2025 16:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی جانب سے منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد بلال ولد غلام صابر سکنہ برما ٹاﺅن اسلا م آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 210 گرام آئس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے روشن دین ولد حسن دین سکنہ قاضیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔