ہمارا واحد ایجنڈا عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے،وزیر حکومت

ریاستی ترقی عوامی فلاح و بہبود اور دیرپا منصوبہ بندی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات رہی ،سردار عامر الطاف خان

منگل 27 مئی 2025 16:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) وزیرحکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ ریاستی ترقی عوامی فلاح و بہبود اور دیرپا منصوبہ بندی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات رہی ہیں اور آنے والا وقت بھی مسلم لیگ (ن) کا ہے۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب بھی حکومت سنبھالی ریاست کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کیاانہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے نہ صرف انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے ہم نے وعدے نہیںکیے مسلم لیگ (ن) نے عملی کام کر کے دکھایاہم نے سڑکیں بنائیںسکول و کالجز اپ گریڈ کیے ہسپتالوں میں سہولیات بہتر بنائیں اور فنی تعلیم کے شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کرائیں یہی وہ بنیادیں ہیں جن پر ریاست کی ترقی کا مستقبل استوار ہو رہا ہے سردار عامر الطاف نے کہا آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کرے گی ان کے دور حکومت نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس قائم ہوئے جہاںنوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی تعلیم دی جارہی ہے تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی درد کو محسوس کرتی ہے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میدان میں ہے اور ہمارا واحد ایجنڈا عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے عوام کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے ریاست کو ترقی یافتہ بنائیں گے ریاست ترقی یافتہ ہوگی عوام ترقی یافتہ ہوں گے ہم نے ریاست اور ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔