ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2024 میں نجی شعبے میں 58 منصوبوں کی منظوری

منگل 27 مئی 2025 16:57

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2024 میں نجی شعبے میں 58 منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2024 میں نجی شعبے میں 58 منصوبوں کی منظوری دی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہے۔بینک کی جانب سے جاری پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز رپورٹ آن ڈویلپمنٹ ایفیکٹیونس کے مطابق بینک نے ان منصوبوں کے لیے 2.6 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جب ک ان منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 8 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2024 میں طویل مدتی کوفنانسنگ کا حجم 3.6 ارب ڈالر رہا، جس میں 3.4 ارب ڈالر منصوبوں کے لیے، 20 کروڑ ڈالر مائیکروفنانس پروگرام کے تحت اور 74 لاکھ ڈالر اے ڈی بی وینچرز کے ذریعے فراہم کیے گئے۔ مارکیٹس ڈیولپمنٹ اور پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ آفس کے لیے 2.1 ارب ڈالر کی اضافی کوفنانسنگ بھی دستیاب ہوئی۔مجموعی طورپربینک کے ایک ڈالر کے بدلے 2.60 ڈالر کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ بینک نے کوفنانسنگ کو مزید فروغ دینے کے لیے کینیڈا کی حکومت کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے کینیڈین کلائمٹ اینڈ نیچر فنڈ فار پرائیویٹ سیکٹر ان ایشیا قائم کیا جس کے تحت نجی شعبے کو موسمیاتی منصوبوں کیلئے مالی مدد فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :