مظفرگڑھ ،ٹرین کی زد میں آ کر ایک نامعلوم شخص جاں بحق،ریسکیو زرائع

منگل 27 مئی 2025 17:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ٹرین کی زد میں آ کر ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق کوٹ ادو میں پل نمبر 22 کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ہے، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ریلوے ملازمین کے مطابق اس روٹ سے ٹرین صبح 4 بجے گزرتی ہے ،یہ حادثہ بھی اسی وقت پیش آیا ہے، ریسکیو سٹاف نے نامعلوم شخص کی نعش کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس فرانزک ٹیم کے پہنچنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کےلئے ڈیڈ باڈی کو پولیس کے ہمراہ ضلع ڈیرہ غازی خان تحصیل تونسہ شریف کی ریسکیو ٹیم کو ہینڈ اوور کر دیا گیا۔\378