مظفرگڑھ ،صوبہ بھر میں ریونیو افسران کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 27 مئی 2025 17:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے زیر انتظام لینڈ ویلیوایشن سسٹم کے لئے ریونیو افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے خطاب کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارتی رانا ذوالقرنین دانش نے لینڈ و یلیوایشن سسٹم بارے آگاہی دی ۔

تربیتی ورکشاپ میں اے ڈی سی ریونیو عوید ارشاد بھٹی اور اے سی عرفان ہنجرا سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے لینڈ ویلیوایشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، لینڈ ویلیو ایشن سسٹم کےلئے آن لائن پورٹل قائم کردیا گیا ہے، نئے مالی سال سے لینڈ ویلیو ایش سسٹم کام شروع کردے گا، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ریونیو افسران کو تربیت فراہم کی جارہی ہے،لینڈ ویلیوایشن سسٹم سے کام جلد ہوگا،لینڈ ویلیوایشن سسٹم میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی اب سستی یا کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لینڈ ویلیوایشن سسٹم سے وقت کی بچت ہوگی، سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا ذوالقرنین دانش نے اپنے خطاب میں کہا کہ لینڈ ویلیوایشن سسٹم کے تحت تمام ریونیو افسران آن لائن کام کرئیں گے۔ پٹواریوں سمیت تمام ریونیو افسران کو لاگ ان دیا جائے گا۔\378