Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کی یوم تکبیر پرپاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد

بدھ 28 مئی 2025 22:47

وزیراعلیٰ  مریم نواز کی یوم تکبیر پرپاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ 27سال گزر گئے مگرآج بھی پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور ہمیشہ سربلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان کوپوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔10مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998 ءکو رکھی گئی۔28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہے۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا تب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پرامن اورمحفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات