یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا اور یادگار دن ہے‘مولانا فضل الرحمان

اسلام کے نام پر قیام اور ایٹمی طاقت حاصل کرنا اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے‘یوم تکبیر پر پیغام جاری

بدھ 28 مئی 2025 22:26

یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا اور یادگار دن ہے‘مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ،رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر وطن عزیز کی تاریخ کا سنہرا اور یادگار دن ہے‘ عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے ۔ اسلام کے نام پر قیام اور ایٹمی طاقت حاصل کرنا اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصا فلسطین کے لئے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔