Live Updates

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شاہ محمد شاہ کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات

بدھ 28 مئی 2025 22:47

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شاہ محمد شاہ کی قیادت میں تین رکنی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، وفد میں مسلم لیگ (ن)سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خالد شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات میں سندھ میں نہروں کے حوالہ سے مسائل و ضروریات، ملک کی سیاسی صورتحال ، معاشی ترقی اور آسودگی کے لئے سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ، معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انہیں خصوصی سوینیئر پیش کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات