وزیر توانائی ناصر شاہ سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

بدھ 28 مئی 2025 22:47

وزیر توانائی ناصر شاہ سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، مختلف منصوبوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے برٹش ہائی کمیشن کے ایک وفد نے ہیڈ آف ڈویلپمنٹ مس جوموئر (Ms Jo Moir) کی قیادت میں علی ہاس کراچی میں ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں مین سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر وفد کو بتایا کہ ڈولپمنٹ اور زرعی شعبوں سمیت انرجی سیکٹر اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں ۔

صوبہ سندھ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش سیکترز سے مالامال ہے۔ یہاں پر ملکی و ملکی ملکی سرمایہ کر بلاخوف و خطر سرمایہ کاری میں مصروف ہیں جسکی ایک بڑی وجہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلی سندھ کی جانب سے حکومت سندھ کی سرمایہ کاری، دوست پالیسی اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی مراعات اور سیکیورٹی ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری دوست پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ سرمایہ کار ملکی ہو یا غیر ملکی کسی بھی مقام پر وہ سیکیورٹی کے ساتھ منافع بخش سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے انھیں سہولیات کے باعث ہی غیر ملکی سرمایہ کا صوبہ سندھ میں بلاجھجک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

وفد نے محکمہ توانائی ، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ کی جانب سے عوام کی فلاح بہبود اورصوبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا کہ اگر برٹش سرمایہ کار ڈولپمنٹ، زرعی اور توانائی کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہوں تو حکومت سندھ انھیں ہر ممکنا تعاون اور سہولیات فراہم کریگی۔ وفد میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر پروگرام کے علاوہ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کے سیکنڈ سیکریٹری نوام ریزنبم (Noam Rosenbaum) بھی شریک تھے، اس موقع پر ناصر شاہ نے وفد کے اراکین کو سندھ کے روایتی تحائف پیش کئے۔