علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر کیمپس میں میٹرک تا پی ایچ ڈی لیول پروگرامز میں یکم جولائی سے داخلوں کا اعلان

منگل 27 مئی 2025 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکھر کیمپس میں میٹرک تا پی ایچ ڈی لیول پروگرامز میں یکم جولائی سے داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے ،اس سلسلے میں ایڈیشنل ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس سکھر میں میٹرک سے پی ایچ ڈی لیول تک کے پروگرامز کے لیے سیمسٹر خزاں -2025ئ میں داخلے یکم جولائی سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق داخلے کے خواہشمند مرد و خواتین امیدوار آن لائن اپلائی کرنے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://online.aiou.edu.pk وزٹ کر سکتے ہیں، جبکہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس حاصل کرنے کے لیے امیدواروں کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس نزد بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی روہڑی کا دورہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مزید مطلوبہ معلومات کے لیے امیدوار موبائل نمبر 03173555978 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔