
غزہ: قحط ٹالنے کے لیے امداد کی وسیع پیمانے پر ترسیل ضروری، یو این
یو این
منگل 27 مئی 2025
20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیل نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے اپنے متنازع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے فوری طور پر بڑی مقدار میں انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے کہ 11 ہفتے تک محاصرے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں جتنی امداد بھیجنے کی اجازت دی ہے وہ ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ بدستور غزہ میں موجود ہے جو کیریم شالوم کے راستے علاقے میں آنے والے امداد کے حصول اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کے لیے اسرائیلی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام سرحدی راستے کھولنے، علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ماحول کو محفوظ بنانے اور مختلف علاقوں میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لیے بلاتاخیر اجازت دینے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل نے امدادی ٹیموں کو جو راستے استعمال کرنے کے لیے کہا ہے وہ غیرمحفوظ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے سرحد پر آنے والا تمام سامان اٹھانا ممکن نہیں ہوتا۔
سرحدی راستے کھولنے کی ضرورت
ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں ضرورت کا تمام امدادی سامان لانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اس وقت جتنی مقدار میں امداد آ رہی ہے وہ بڑے پیمانے پر ضروریات کی تکمیل کے لیے ناکافی ہے۔ اسی لیے مزید سرحدی راستے کھولنا بہت ضروری ہے۔
عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ سوموار تک اشدود بندرگاہ سے امدادی سامان لے کر 294 ٹرک کیریم شالوم پہنچے تھے۔
منگل کو اسرائیلی مظاہرین نے بندرگاہ کے باہر امدادی سامان لے کر آنے والے ٹرکوں کا راستہ روکنے کی کوشش بھی کی۔ طویل جنگ اور متواتر نقل مکانی نے لوگوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے جنہیں بڑے پیمانے پر مدد درکار ہے۔امدادی سامان ضائع ہونے کا خدشہ
'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ اس کے پاس مزید ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ غذائی امداد اور اسے لوگوں تک پہنچانے کا فعال نظام بھی تیار ہے۔
غزہ میں روزانہ آنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد بڑھانے کے علاوہ علاقے میں امدادی سامان کو محفوظ انداز میں اٹھانے اور تقسیم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی ہنگامی ضرورت ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے واضح کیا ہے کہ اس کی جانب سے تیار کیا گیا کوئی امدادی سامان غزہ میں نہیں پہنچ سکا۔ خوراک اور ادویات کے 3,000 ٹرک اردن اور مصر میں کھڑے ہیں جنہیں بلاتاخیر غزہ میں نہ بھیجا گیا تو یہ سامان ضائع ہو جائے گا۔
ادارے کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ 'انروا' کے پاس طبی مراکز اور دواخانے ہیں جہاں ہر طرح کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ تاہم، امداد نہ آنے کے باعث ان مراکز پر سازوسامان اور دوائیں ختم ہو رہی ہیں۔
'انروا' پر الزامات کے ثبوت کا مطالبہ
'انروا' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ادارے کے عملے سے تعلق رکھنے والے ارکان پر 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کریں۔
گزشتہ برس اس معاملے میں اقوام متحدہ کی تحقیقات سے یہ سامنے آیا تھا کہ ادارے کے نو ارکان کے خلاف یہ الزامات درست ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، الگ اور غیرجانبدرانہ تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ 'انروا' کے قوانین اور طریقہ کار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پیچیدہ اور حساس کام کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 ماہ سے یہ الزامات ادارے کے کام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور اس کے عملے کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ ادارے کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دعووں کے حق میں معقول ثبوت پیش کرے جو نہیں کیے گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
-
پی ٹی آئی کے سابق وزیرنوابزادہ محسن علی خان کا بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
جوہری تعطل کے معاملے پر یورپی ممالک اور ایران کے مذاکرات
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار300 روپے کی کمی ہوگئی
-
عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے
-
اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں کس منہ سے صوبے میں ترقی اور امن کی بات کریں گی؟
-
ملک میں انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے آبادی کی شرح 16فیصد ہوگئی
-
وزیراعظم کا سٹینڈرڈزاینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار مسرت
-
خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
-
راولپنڈی: میگا فون ، بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکرکے ذریعے گلی محلوں اورشاہراہوں پرپھیری لگانے والے لوڈررکشاؤں، ریڑھی، خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ندیم افضل چن
-
ایف آئی اے کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 282 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.