yباچا خان مرکز پشتونوں کی سیاست کا مرکز ہے ، زمرک خان اچکزئی

منگل 27 مئی 2025 20:20

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ باچا خان مرکز پشتونوں کی سیاست کا مرکز ہے اور ہمیشہ سیاستدانوں نے ولی باغ کی سیاست کو ہی سیکھا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی باچا خان مرکز آمد خوش آئند اقدام ہے اور عوامی نیشنل پارٹی اس کی معافی کو قبول کرتی ہے اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے ولی باغ کیخلاف منفی سیاست کی اور پھر آکر معافی مانگی باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر یہاں جرگے ہی ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک اصولی اور نظریاتی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اور کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی اور آئندہ بھی عوامی نیشنل پارٹی ایسی ہی سیاست کرے گی گزشتہ دنوں سینٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی میں جو واقعہ رونما ہوا اس پر کمیٹی کے چیئرمین نے باچا خان مرکز آکر معافی مانگ لی اور ایک اچھی روایت قائم کی جس پر پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور دیگر اکابرین نے پشتون روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی معافی قبول کی کیونکہ ولی باغ اور باچا خان مرکز سیاست کا ایک محور رہا ہے اور کئی سیاستدانوں نے جمہوریت کی بالادستی کی جو سیاست سیکھی ہے وہ ولی باغ اور باچا خان مرکز سے سیکھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق پر کسی بھی صورت سودا نہیں کریں گے اور پشتونوں کے حقوق کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے قلعہ عبداللہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔