میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں پاپولیشن ویلفیر گورنمنٹ اف بلوچستان کی جانب سے لورالائی کے 25 خاندانوں میں تعنیاتی کے ارڈر تقسیم کئیے گئیے

منگل 27 مئی 2025 20:25

xلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں پاپولیشن ویلفیر گورنمنٹ اف بلوچستان کی جانب سے لورالائی کے 25 خاندانوں میں تعنیاتی کے ارڈر تقسیم کئیے گئیے جن میں علما کرام اور خواتین بھی شامل تھے۔اس تعنیاتی کے ارڈر کے تقسیم کے مہمان خصوصی فرزند ایم پی اے حاجی محمد خان اتمانخیل افضل خان تھے۔جنہوں نے علما کرام اور خواتین میں تعنیاتی کے ارڈر تقسیم کئیے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی،ایس او ایم این سی ایچ محمد عثمان موسیخیل،شہاب الدین شاہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر افیسر زاکر خان اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر افضل خان نے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ ہم بلا تعصب بلا رنگ بلا تمیز کئیے بغیر کہ لورالائی سے تعلق رکھنے والوں کا تعلق کس مزہب سے ہیں ان سب کو ہر محکمے میں نماہیندگی دی ہے اور انشا اللہ حسب ماضی مستقبل میں اسی جزبے کے تحت خدمت کا سلسلہ جاری رکھینگے۔

(جاری ہے)

اھ 25 افراد نہیں بلکہ 25 خاندان کے معاشی مسئلہ حل ہوا ہے اور اس موجودہ دور میں ہم نے بہت سے اور مختلف محکموں میں ہر قسم کے طبقات کو نمائیندگی دی ہے۔اور ہمارا یہ مشن خدمت کا سلسلہ جاری رئیگا۔اور ہمارے خدمت کے دروازے ہر کسی کے لئیے کھلے رئینگے۔اور ہم انشا اللہ حسب سابق عوام کے مسائل کے لئیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے۔