Live Updates

امت مسلمہ کا باہمی اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کر سکتا

فرزند امام قبلہ اول الشیخ مامون اسعد التمیمی 10روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

منگل 27 مئی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) فرزند امام قبلہ اول الشیخ مامون اسعد التمیمی 10روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی ہدایت پرلاہورعلامہ اقبال ایئر پورٹ پرجمعیت اہلحدیث پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس کے شاہینوں نے ان کا شایانِ شان استقبال کیا۔معزز مہمان کی آمد پر اھلا وسہلا و مرحبااور فلسطین زندہ باد، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کی صدائیں بلند ہوئیں اور انکی پاکستان آمد کو پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیا گیا۔

جمعیت اہلحدیث کے کارکنان اور ذمہ داران نے انکے استقبال کو امت مسلمہ سے وابستگی اور فلسطین سے دینی رشتے کا عملی مظہر قرار دیا۔مامون اسعد التمیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانیوں کی محبت اور جذبہ اخوت پر دل سے شکر گزار ہوں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

امت مسلمہ کا باہمی اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کی راہ ہموار کر سکتا ہے اور پاکستانی عوام اس مشن میں امید کی کرن ہیں۔

دورے کی دعوت پر معزز مہمان نے صدر جمعیت اہلحدیث پاکستاں علامہ ہشام الٰہی ظہیر، قاضی عبد القدیر خاموش سمیت جمعیت اہلحدیث کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک بھر میں انکی دینی و مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔شیخ اسعد التمیمی آئندہ جمعہ کو جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔ اس موقع پر جمعیت کی شوری عاملہ، سول سوسائٹی، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ان کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ان کے استقبال کرنے والوں میں نائب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالباسط ڈار، چیئرمین اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ عبیدالرحمان ایڈووکیٹ، ناظم اعلی پنجاب حکیم عبداللطیف مدنی،مولانا قاری شفیق ربانی، حکیم شفیق الرحمن ربانی، میڈیا کوآرڈینیٹر جمعیت اہلحدیث پاکستان میاں محمد توقیر حفیظ، سیکریٹری اطلاعات اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان عبدالرحمن سلفی، ناظم تعلقات عامہ پنجاب حافظ وقاص قاسمی،حافظ سعید عمران، قاری عبدالمان ربانی،مولانا شکیل بشیر سلفی ملک عمران، عامر عبداللہ، عبدالغفار سلفی سمیت متعدد عہدیدران شامل تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات