28 مئی کا دن ملک کے جغرافیائی دفاع اور عسکری حیثیت کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، شجاع الدین شیخ

منگل 27 مئی 2025 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) تنظیم اسلامی کے نائب امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن ملک کے جغرافیائی دفاع اور عسکری حیثیت کو ناقابل تسخیر بنانے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظریاتی یوم تکبیر کی بھی اشد ضرورت ہے، 28 مئی کو حکومت نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کے ایٹمی تجربات کے جواب میں اپنی ایٹمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ، امتِ مسلمہ نے پاکستان کے باضابطہ ایٹمی طاقت بن جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اِس جرات مندانہ قدم نے پاکستان کو بھارت کی جانب سے کسی ایٹمی حملے سے محفوظ کر دیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کر دیا جس کا مظاہرہ حالیہ پاک بھارت جھڑپوں اور آپریشن بنیان مرصوص میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔