محسن نقوی کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 27 مئی 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رسجا کے نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکرٹری سید ارسلان شیرازی، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ رسجا کی نئی قیادت کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔