اسسٹنٹ کمشنر سبی کی زیر صدارت سب تحصیل کٹمنڈائی میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 27 مئی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر سبی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کی زیر صدارت سب تحصیل کٹمنڈائی میں عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کٹمنڈائی کے اہل علاقہ و معتبرین نے شرکت ۔کی لوگوں نے بجلی ، پانی، صحت ،سڑکیں اور امن و امان و دیگر مسائل بیان کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عوام ، معتبرین سے مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی لیں تمام حل طلب مسائل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی کھلی کچہری میں پی ایس ٹو ڈی سی فہیم احمد ،میجر رسالدار عبد المالک ،نائب تحصیلدار کٹمنڈائی سکندر سیلاچی ،رسالدار کٹمنڈائی ،لیویز لائن سبی محمد عارف مری بمعہ لیویز نفری و دیگر موجود تھے۔