لاڑکانہ،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ علی اکبر جاگیرانی کا گورنمنٹ اسکولوں کا دورہ

منگل 27 مئی 2025 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے منگل کو گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول شیخ زید لاڑکانہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ولیڈ لاڑکانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منور آباد لاڑکانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منور آباد کی عمارت کا تعمیراتی کام جاری تھا اور کوئی بھی طالبہ اسکول میں موجود نہیں تھی،جبکہ اسکول بند تھا۔

ریجنل ڈائریکٹر نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ کسی دوسری جگہ تدرسی عمل جاری رکھنے کے لئے بندوبست کر کے طالبات کی حاضری یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ اسکول کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی' نے ڈی ای او لاڑکانہ کو ہدایات دیں کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شیخ زید کالونی کو کتابوں اور فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :