برائلر مرغی گوشت اور چینی کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی۔ محمد اعجاز چوھدری

بدھ 16 جولائی 2025 20:35

برائلر مرغی گوشت اور چینی کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی۔ محمد اعجاز ..
ؐجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمداعجاز چوھدری نے کہا کہ برائلر مرغی گوشت اور چینی کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ فیصل اباد منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور پولٹری مافیا کے سامنے بے بس اورلاچار ہو گئیغریب آدمی 200روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہورہا ہے ذرعی ملک ہونے کے باوجودچینی کا بحران پیدا ہونا ظلم کی انتہا ہے جب تک ملک میں اشرافیہ کو حقیقی معنوں میں نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو عوام کو معاشی ریلیف کیسے ملے گا ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے اشرافیہ اور شوگر مافیا حکومتی چھتری کے نیچے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں ہماری معزز اعلی عدلیہ بھی کوئی نوٹس نہیں لیتی خدا کے لئے ہماری اعلی عدلیہ وفاقی حکومت اور شوگرمافیا کونکیل ڈالنے کیلئے موثراقدامات کب کریں گی ان خیالا ت کا اظہار ضلعی صدرمحمد اعجاز چوہدری نے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگو ں کی عوامی شکایت پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا محمداعجاز چوہدری نے کہاکہ ملک میں چینی کا سٹاک موجود ہے تو مہنگائی کے دورمیں چینی کی قیمتوں میں 180روپے سے بڑھا کر 20 روپے اضافہ کرکے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا اوراگرچینی ایکسپورٹ کی گئی توملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے چینی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی ضروریات پوری ہونے کے بعد چینی ایکسپورٹ کی اجازت لینا تو سمجھ میں آتا ہے ایک طرف شوگرمافیا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کررہا ہے تودوسری طرف چینی ایکسپورٹ کرنیکی اجازت مانگ رہا ہے،ضلعی صدر محمداعجاز چوھدری نے کہا کہ نہ غریب آدمی کو ریلیف ملے گا اور نہ ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ ملک میں فاضل چینی ہونے پر قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے حکمران جماعت نے چینی کی وافرمقدار موجود ہونے کے باوجود بھی چینی کی قیمتیں کم کرنیکی بجائے 20روپے فی کلو اضافہ کردیا اب چینی گھریلو صارفین کو 200 روپے میں مل رہی ہے قیمتیں بڑھانا لمحہ فکریہ ہے۔