گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی

بدھ 28 مئی 2025 04:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گلشن رحیم کالونی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :