اب تک 11 لاکھ عازمین حج ارض مقدس پہنچ گئے، سعودی وزارت حج و عمرہ

بدھ 28 مئی 2025 09:20

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 28 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 11 لاکھ دو ہزار 469 سے زائد ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں گیا ہے کہ سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 10 لاکھ 44 ہزار341 ہے۔ انہوں نے کہا کہ بری راستوں سے 53 ہزار 850 عازمین آئے جبکہ سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 4278 رہی۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :