بھارت کا پانی کو ہتھیارکے طورپراستعمال کرنے کا نتیجہ، چین نے دریائے برہم پتراپرڈیم کی تعمیر شرو ع کردی

پیر 21 جولائی 2025 22:45

بھارت کا پانی کو ہتھیارکے طورپراستعمال کرنے کا نتیجہ، چین نے دریائے ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)بھارت کو پانی کوایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کی حکمت عملی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ چین اروناچل پردیش کے قریب دریائے برہم پترا پر ایک بڑا پن بجلی منصوبہ تعمیر کررہا ہے جسے بھارت اسی عدم تحفظ کا شکارہو گا جیسے وہ اپنے پڑوسی ممالک کو دوچارکررہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق168ارب ڈالرلاگت کے میگا ڈیم سے جو دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بننے جارہا ہے، بھارت میںدریائوں کا بہا ئو یکسر تبدیل ہو سکتا ہے جس سے بھارت کے شمال مشرقی علاقوںمیں لاکھوں لوگ متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

سٹریٹجک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم اقدام ہے۔ بھارت جو طویل عرصے سے سندھ طاس معاہدے کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے، اب اسے اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے مستقبل کے بارے میں خبردارکیاہے کہ چین دبائو ڈالنے کے لیے سیلاب یا خشک سالی کے خطرے کو استعمال کر سکتا ہے۔ چین کے ہاتھ میں بالائی دریا کاکنٹرول آنے کے بعد بھارت سے سندھ طاس معاہدے کے التواسمیت اپنے طرزعمل پر نظر ثانی کرنے مطالبہ زورپکڑرہا ہے کیونکہ دریائے برہم پترا علاقائی آبی سیاست کے لئے ایک اہم علامت بن جائے گا۔