ہم زبردستی اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کریں گے، جرمنی

بدھ 28 مئی 2025 10:10

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) جرمنی نے کہا ہے کہ ہم زبردستی اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کریں گے ۔ العر بیہ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ یوآن واڈے فیہول نےاعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے زبردستی اظہارِ یکجہتی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے پر حیرت اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی غزہ کے عوام کو خوراک اور دوا سے محروم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے سامنے دشمنی کے خلاف عزم اور اسرائیل کے وجود اور سلامتی کے حق کی مکمل حمایت کو موجودہ غزہ کی جنگ اور تنازع میں بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ اب کون سے نئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔