پتوکی چار کس نامعلوم ملزمان 65سالہ شخص کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

بدھ 28 مئی 2025 15:16

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی چار کس نامعلوم ملزمان 65سالہ شخص کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار ہوگئے تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا نامعلو م ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ جاگوالہ چک نمبر4کا رہائشی 65سالہ محمد رمضان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر آرہا تھا کہ راستہ میں کیری ڈبہ سوار چار کس نامعلوم ملزمان نے اسے روک لیا اور زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اور اغوا کرکے فرار ہوگئے ملزمان مغوی کی موٹر سائیکل اور جوتے موقع پر چھوڑ گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مغوی کے بیٹے یزمان کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس مغوی کا سراغ نہ لگا سکی ۔

متعلقہ عنوان :