Live Updates

ضلع کوہستان لوئر میں یومِ تکبیر قومی جوش و جذبہ اور شان و شوکت سے منایا گیا

بدھ 28 مئی 2025 15:21

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ضلع کوہستان لوئر میں یومِ تکبیر قومی جوش و جذبہ اور شان و شوکت سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پٹن میں یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پُروقار تقریب اور حب الوطنی سے لبریز ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد وطنِ عزیز کی ایٹمی صلاحیت کے حصول کے تاریخی دن کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قومی وحدت کو فروغ دینا تھا۔

تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر عبدالولی خان نے کی۔ پاک فوج، ایجوکیشن و دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران، تنظیم تاجران کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان، اساتذہ، طلبہ اور دیگر معزز شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے افواجِ پاکستان کی جرات، قربانی اور ہمت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا انہی جانثاروں کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔تقریب کے بعد ایک شاندار یومِ تکبیر ریلی نکالی گئی، شرکاء نے قومی پرچم تھامے، وطن سے محبت کے نعرے بلند کرتے ہوئے یکجہتی، دفاع اور ترقی پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، استحکام، اور ترقی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات