غزہ میں خوراک کی تقسیم کے موقع پر اسرائیلی فوج کی انتباہی فائرنگ، 3 فلسطینی زخمی

بدھ 28 مئی 2025 16:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)غزہ میں خوراک کی تقسیم کے موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے انتباہی فائرنگ کی گئی ہے جس سے افراتفری پھیل گئی اور 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حمایت یافتہ امدادی گروپ غزہ ہیومینٹیرین فانڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور وہاں موجود فلسطینی حفاظتی باڑ سے آگے نکل گئے۔اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے انتباہی طور پر گولیاں چلائیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگ گئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد 3 فلسطینی زخمیوں کو دیکھا گیا ہے جن میں سے ایک کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔