افغانستان ، سڑک حادثہ 2 افراد جاں بحق ، 4زخمی

بدھ 28 مئی 2025 16:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) افغانستان میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان خالد سرحدی نے بتایا کہ یہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر گاڑی سڑک سے الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔