میٹروپولٹین کارپوریشن کا تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

بدھ 28 مئی 2025 16:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) میٹروپولٹین کارپوریشن کا تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل انچارج ذوالفقار علی کی سربراہی میں جمال الدین افغانی روڈ ،لیاقت بازار ،بلدیہ پلازہ کے قریب غیر قانونی تجاوزات، تھڑا مافیا، ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ غلط پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹریفک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میٹرپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے قندہاری بازار ،لیاقت بازار اور پرنس روڈ کو نو پارکنگ زون قراردیاگیا جبکہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :