Live Updates

ہمارے سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی قربانیوں نے ہمیں ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ، اویس لغاری

پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف دفاعی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ معرکہ حق کے دوران ساری دنیا نے دیکھا ،وفاقی وزیر

بدھ 28 مئی 2025 17:05

ہمارے سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی قربانیوں نے ہمیں ناقابل تسخیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ ہمارے سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی قربانیوں نے ہمیں ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آج ہم اس عظیم دن کو یاد کر رہے ہیں جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ اب ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔

سردار اویس لغاری نے کہاکہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی لمحہ تھا جب ہم نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم امن کے داعی ہیں، مگر جنگ کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور جو ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اسے عبرتناک جواب ملے گا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کی قربانیوں نے ہمیں ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف دفاعی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ معرکہ حق کے دوران ساری دنیا نے دیکھا ۔ انہوںنے کہاکہ جو ہمارے امن پسند رویے کو کمزوری سمجھے، وہ تاریخ کے اوراق میں ہماری طاقت کا مشاہدہ کر چکا ہے،پاکستان کبھی جارحیت نہیں کرے گا، مگر جو ہم پر جارحیت کرے گا، اسے عبرتناک شکست ہوگی ۔ اویس لغاری نے کہاکہ جس طرح 1998ء میں ہم نے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آج بھی ہماری قوم اسی عزم، جذبے اور ولولے کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یومِ تکبیر صرف ماضی کا احسان نہیںبلکہ مستقبل کا عہد نامہ ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات