Live Updates

عید الاضحیٰ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے 5 مویشی منڈیاں قائم کردی گئیں

بدھ 28 مئی 2025 17:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے 5 مویشی منڈیاں قائم کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ملتان میں کیٹل منڈی موضع جسونت نگر ،مویشی منڈی سامورانہ،مویشی منڈی فاطمہ جناح ٹاؤن سمیت جلالپور پیر والہ اور شجاع آباد میں بھی ایک ،ایک مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے حکم پر مویشی منڈیوں میں تمام ضلعی محکموں کے کائونٹرز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات