کہوٹہ ۔تھانے میں زیر حراست ملزم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

بدھ 28 مئی 2025 17:40

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) کہوٹہ پولیس کی حراست میں موجود ایک ملزم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین بیور راجہ فیاض، راجہ ظفر بگہاروی، راجہ سجاد، صدر کہوٹہ پریس کلب رجسٹرڈ راجہ ساجد حسین، قاضی عبدالقیوم، راجہ رفاقت اور دیگر سماجی شخصیات فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست ملزم کی موت طبعی تھی اور کسی بھی قسم کے جسمانی تشدد کے شواہد نہیں ملے۔ پولیس نے لواحقین کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا بھی عندیہ دیا ہے۔ لواحقین اور شہری حلقوں نے معاملے کی غیر جانبدار انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :