Live Updates

سکھر ڈویژن اور تینوں اضلاع میں پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک

بدھ 28 مئی 2025 17:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)سکھر ڈویژن اور تینوں اضلاع میں پولیو کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، ڈویڑنل و ضلع افسران کی جانب سے مہم کی بھرپور نگرانی، کمشنر فیاض عباسی اور ڈی سی ایم بی دھاریجو صبح صبح ریلوے اسپتال پہنچ گئے، پولیو ٹیموں سے ملاقات، خصوصی ہدایات جاری تفصیلات کے مطابق سکھرڈویڑن کے تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں جاری پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے متحرک کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور ڈویڑنل و ضلع انتظامیہ کے افسران نے بھرپور نگرانی شروع کردی ہے اس سلسلے میں سکھر کے کمشنر فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر سکھر راجہ ایم بی دھاریجو صبح کے وقت سکھر کے ریلوے اسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی اور ڈی سی سکھر ایم بی دھاریجو نے پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو بھی ہمارے لیے کسی بیرونی دشمن سے کم نہیں ہے اس سے جاری جنگ ہمیں ہر صورت جیتنا ہوگی ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قوم نے ملک کے دفاع کے لیے دشمن کو شکست دینیکے لیے جس جذبے کا مظاہرہ کیا تھا اس دشمن کو بھی ختم کرنے کے لیے اسی جذبے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے والدین، سول سوسائٹی، علمائے کرام، میڈیا سمیت ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس مرض کو شکست نہ دی تو یہ ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کردے گا اور انہیں مفلوج و معذور بنا دے گا انہوں نے پولیو ٹیموں اور ورکرز سے کہا کہ وہ سرتوڑ کوشش کریں کہ کوئی بھی بچہ اس مہم کے دوران قطرے پینے سے محروم نہ رہنے پائے اور جو والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں انہیں قائل کریں انہیں اس مرض کے بارے میں بتائیں کہ یہ ان کی نسلوں کے لیے کس طرح نقصاندے ثابت ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات