Live Updates

مرکزی مسلم لیگ ضلع سکھر کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا

بدھ 28 مئی 2025 17:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)مرکزی مسلم لیگ ضلع سکھر کی جانب سے یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر اشرف باجوہ کررہے تھے ، شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے اور جوش و جذبے کے ساتھ ’’نعرہ تکبیر، اللہ اکبر‘‘، ’’پاکستان زندہ باد‘‘، اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعریلگائے ، رہنمائوں نے کہا کہ یوم تکبیر نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنگ میل ہے بلکہ یہ دن ہمیں اس عزم کی یاد بھی دلاتا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج کا دن یوم تشکر بھی ہے جس پر پوری قوم اپنے ایٹمی پروگرام کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور کوئی بھی دشمن اگر بری نیت سے دیکھے گا تو اٴْسے سخت جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمیشہ سے ملک کی حفاظت میں پیش پیش رہی ہیں اور قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہماری افواج پہلے بھی نمبر ون تھیں، اب بھی نمبر ون ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی نمبر ون رہیں گی۔‘ریلی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر میدان میں وطن کے دفاع کے لیے متحد اور تیار رہیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات