کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،موٹر سائیکل، اسلحہ وموبائل فونز برآمد

بدھ 28 مئی 2025 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) اتحادٹائون پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2عددغیر قانونی پستول 30بوربمعہ لوڈ میگزین اورایک9ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین اورموبائل فونز برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحمانی گل ولد گل رحمان ، اختر حسین ولد اکبر حسین ،رفیق ولد منشا اور احسان ولد عمران شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو زم زم ہوٹل اورمین روڈپی ایس اوپمپ گلشن غازی کے قریب سے دورانِ گشت گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :