Live Updates

پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے،پاک فوج اور ایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : پیاف

ٰیوم تکبیر قومی یکجہتی کی علامت ہے، معاشی جنگ بھی جیتنا ہو گی : چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل

بدھ 28 مئی 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سیئنر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چودھری کے ہمراہ ایٹمی دھماکوں کے 27سال مکمل ہونے پرقوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انڈیا کی5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر کیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنی آزادی و خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیو نٹی یوم تکبیر کے موقع پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت اورایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ فہیم الرحمان سہگل نے بزنس کمیونٹی سے عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قومی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ بھی جیتنا ہو گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات