
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے زیراہتمام معرکہ حق اور یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب
بدھ 28 مئی 2025 22:58
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا چند گھنٹوں میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوانا کسی کرامت سے کم نہیں،ہماری پاک افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارے وسائل جتنے بھی کم ہیں مگر ہم میں جذبہ ایمانی موجود ہے جس کے تحت ہم دشمن کو پچھاڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہماری ایٹمی طاقت پاکستان کے بقا کی ضامن ہے،جس طرح قیام پاکستان ،65 کی جنگ میں قوم کا جذبہ نظر آیا یہی مظاہرہ اس نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دکھایا اور اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا۔ مقررین نے مزید کہا ہمیں بحیثیت قوم اور خصوصی طور پر نوجوان نسل کو جدید علوم، سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ہو گی تاکہ ملک کو معاشی میدان میں بھی آگے لیکر جائیں۔ انہوں نے کہا نوجوان نسل کو مایوسی کے بجائے زندگی کے ہر شعبے میں مہارت حاصل کرنا ہو گی تاکہ وہ عملی طور پر اقبال کے شاہین بن سکیں اور اپنی کمندیں ستاروں پہ ڈالیں۔ معرکہ حق اور یوم تکبیر منانے کا اصل تقاضا یہی ہے کہ ہم عہد کریں کہ بے بنیاد پراپیگنڈا پر کان دھرنے کے بجائے اپنی توجہ ملک و قوم کی ترقی و سلامتی پر مرکوز کریں تاکہ دنیا خاص طور پر عالم اسلام میں ہمارا مقام صف اول میں آئے اور ہمارا ملک حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بن سکے۔ تقریب میں سماجی رہنما شازیہ ناصر، عرفان بھٹی، پروفیسر ارشد، پروفیسر قمر الاسلام، محمد اشرف، ظفر احمد رانا، مرتضیٰ رشید سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.