سوشل میڈیا پر سرکاری آفیسران سے متعلق بے بنیاد خبریں چلانے سے گریز کیاجائے ،ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ

بدھ 28 مئی 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری آفیسران سے متعلق بے بنیاد خبریں چلانے سے گریز کیاجائے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سرکاری آفیسران کے درمیان جھگڑے کی بے بنیاد خبر کو وائرل کیا جارہا ہے حالانکہ وہ دو بندوں کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے جسکو بلاجواز طور پر اپنے ذاتی مقاصد کیلئے سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے حقائق کو پس پشت ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ،پولیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں چلانے والے صارفین پہلے پولیس حکام سے تصدیق کریں اسکے بعد خبرچلائیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو سوشل میڈیا صارفین فیک اور بے بنیاد خبروں کو پھیلا کر اداروں اور آفیسران کی تضحیک کررہے ہیں،انہیں تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔