ملک میں پٹرول کی فروخت میں 24فیصد ،فرنس آئل کی فروخت میں 182 فیصد اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں اپریل 2025کے دوران 19.67فیصد ،رواں مالی سال کے دوران 6.27فیصد اضافہ ہوا

بدھ 28 مئی 2025 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ملک میں پٹرول کی فروخت میں 24فیصد ،فرنس آئل کی فروخت میں 182فیصد اضافہ ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران او ایم سیز کی فروخت کا حجم 1.46ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2025میں فروخت کا حجم 1.22ملین ٹن رہا تھا۔اس طرح مارچ 2025کے مقابلہ میں اپریل 2025کے دوران او ایم سیز کی فروخت میں 0.24ملین ٹن یعنی 19.67فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں او ایم سیز کی فروخت 13.22ملین ٹن رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت کا حجم 12.44ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں 0.78ملین ٹن یعنی 6.27فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔زیرجائزہ عرصے کے دوران پٹرول کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 182فیصد اضافہ ہوا ہے دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :