فیصل آباد، وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں کبڈی ٹرائلز کا انعقاد

بدھ 28 مئی 2025 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت تحصیل جڑانوالہ کے کبڈی بوائز کے اوپن ٹرائلز سوفٹ گراؤنڈ 73 گڈیامیں جبکہ تحصیل سمندری،تحصیل تاندلیانوالہ کے ٹرائلز کبڈی چوک باویاں والی گراؤنڈاور بیڈمنٹن انڈر 21 گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے تحصیل سپورٹس افسران،ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ ٹرائلز کی نگرانی کی جن میں کبڈی کے 143 اور بیڈمنٹن گرلز و بوائز کے 71 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔