Live Updates
ٴْیوم تکبیر پر مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیر پروگرام، عوام کا جوش وجذبہ،پاک فوج کے حق میں نعرے
مودی مئی کو نہیں بھول پائے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میںہے، خالد مسعود سندھو،قاری یعقوب شیخ
بدھ 28 مئی 2025
20:55
!(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)آن لائن) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سو سے زائد شہروں میں تکبیر کانفرنسز،ریلیوں کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ایٹمی پاکستان آج فاتح پاکستان کے طور پر دنیا کے سامنے ڈنکے کی چوٹ پر کھڑا ہے،دشمنوں کی سازشوں کا جواب دینے کے لئے پاکستانی قوم متحد و بیدار ہے،میزائلوں سے نہ ڈرنے والی قوم کو مودی گولی سے نہیں ڈرا سکتا، ایمان کے جذبے سے دشمن کو ہر بار شکست دیں گے، پاکستانی قوم حافظ محمد سعید کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے، پاکستان کے دفاع پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،حافظ محمد مسعود،ذوالفقار علی اولکھ،انجینئر حارث ڈار، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، عارف اللہ خٹک،حمید الحسن،شیخ فیاض احمد،اجمل چانڈیہ، احسان اللہ منصور،محمد راشد، مزمل اقبال ہاشمی،رانا محمد اشفاق، ابو احمد محبوب الرحمان،حبیب الرحمان، ثاقب مجید،سمیت دیگر رہنماؤں نے مختلف شہروں میں?تکیبر کانفرنسز،سیمینارز،ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.تکبیر کانفرنسز،ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکا نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے،یوم تکبیر پر ملک بھر میں تکبیر کے نعروں کی گونج سنائی دی، مرکزی مسلم لیگ کے پروگراموں میں عوام کا جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا،شرکا پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
(جاری ہے)
خالد مسعود سندھو نے گوندلانوالہ اڈہ پر تکبیر کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان، سیاسی جماعتیں، افواج پاکستان سب پاکستان کے لیے ایک ہیں، یہی جذبہ دیکھ کر دشمن کے حوصلے پست ہوتے ہیں،پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے بتایا تھا کہ کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دیں گے، اس تکبیر کانفرنس نے دیکھا جس نیرافیل اڑایاپاکستان نے وہ گرا دیا، ڈرون آیا تو وہ گرا دیئے،پاکستان دفاع کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہی.پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو پھرپاکستان دس مئی سے بڑھ کر بھارت کو جواب دے گا،بھارت کے اکھنڈ بھارت کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا، آج بھارت تنہا اور دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کے جھوٹ کے بیانیئے کو بے نقاب کیا جا رہا ہے، پہلگام واقعہ کی تحقیقات بھارت نے کیوں نہیں کروائی، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی،ہم نے دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا۔
قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک،حافظ محمد مسعود،ذوالفقار علی اولکھ،انجینئر حارث ڈار، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، عارف اللہ خٹک،حمید الحسن،شیخ فیاض احمد،اجمل چانڈیہ، احسان اللہ منصور،محمد راشد، مزمل اقبال ہاشمی،رانا محمد اشفاق، ابو احمد محبوب الرحمان،حبیب الرحمان، ثاقب مجید،سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا دن ہے، بلکہ یہ قوم کے عزم، اتحاد، اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت و ذمہ دارانہ کردار کا روشن استعارہ ہے،ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے پیغام دیا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دنیا میں بھارت کی شکست پر بحث جاری ہے جبکہ پاکستان فاتح کی حیثیت سے میدان میں کھڑا ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایٹمی پاکستان کے باشندے ہیں،ہماری مسلح افواج صرف دفاعی قوت نہیں بلکہ قومی وحدت کی علامت بھی ہیں،اندرونی خطرات ہوں یا بیرونی، ہر محاذ پر افواجِ پاکستان نے قربانیاں دے کر اس وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کیا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ ضلع مٹیاری کی جانب سے ہالا شہر میں ریلی نکالی گئی۔ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ہالا پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں قیادت کے فرائض ضلع جنرل سیکریٹری شفیع محمد بروہی نے انجام دیے،مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاول نگر کے زیر اہتمام بنیانِ مرصوص مارچ'' کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کمرشل کالج چوک سے شروع ہوئی اور رفیق شاہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے پاکستان اور افواجِ پاکستان سے وفاداری کا اظہار کیا،ریلی کی قیادت حافظ امیر حمزہ رافع نے کی،بورے والا میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں مرکزی مسلم لیگ بورے والا کے جنرل سیکرٹری عبداللہ عمیر نے خطاب کیا،پاکپتن میں مرکزی مسلم لیگ کیزیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ پاکپتن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اقبال کمبوہ،مولانا عباس علی زاہد سمیت ودیگر نے خطاب کیا۔
مرکزی مسلم لیگ دیامر کے زیر اہتمام گلگت زون کے صدر مقصود حسین سندھو کی قیادت میں صدر بازار میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے صدیق اکبر چوک تک ریلی نکالی، شرکاء نیپاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے مرکزی مسلم لیگ گلگت زون کے صدر مقصود حسین سندھو کا کہنا تھا کہ 57 اسلامی ملکوں میں پاکستان واحد ایٹمی قوت ہے۔
پاک فوج نے دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کردیا۔ پشاور میں پریس کلب کے سامنے تکبیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کوئٹہ پریس کلب میں یوم تکبیر کے موقع پر سیمینارسے مقررین نے خطاب کیا،ملتان میں نواں چوک، فیصل آبادمیں ضلع کونسل چوک،بہاولپور میں فوارہ چوک، سرگودھا میں کمپنی باغ، جوہر آباد میں فوارہ چوک، گوجرانوالہ میں گوندلانوالہ اڈہ جی ٹی روڈ، منڈی بہاؤالدین میں میلاد چوک،میانوالی میں جہاز چوک کشمیرپارک،حافظ آباد میں فوارہ چوک،سیالکوٹ میں سرکلر روڈ،نارووال میں ظفر وال بائی پاس،گجرات میں جیل چوک،اوکاڑہ میں گول چوک،ساہیوال میں مزدور چوک، شیخوپورہ میں جناح پارک،ایبٹ آباد میں امیر معاویہ چوک،بہاولنگر میں رفیق چوک،نوشہرہ میں شوبرہ چوک،جمرودخیبر میں نئی آبادی حاجی طارق حجرہ، بھکر میں جھنگ موڑ،راولپنڈی میں چاندنی چوک،مظفر گڑھ میں پریس کلب،ننکانہ میں ریلوے اسٹیشن چوک تا گوردوار ہ جنم استھان سٹی،رحیم یار میں پریس کلب،ہری پور میں مین بازار صدئق اکبر چوک،جہلم میںسول لائن جہلم تا شاندار چوک،چکوال میں 15 چوک تا بھون چوک،لیہ میںبیل چوک تا پریس کلب،چنیوٹ میں یادگار شہداء ختم نبوت چوک،تلہ گنگ میں پرانا اڈہ تا جی پی او چوک،قصور میں الہ آباد چوک،تیمر گراہ میں شیل پمپ سبزی منڈی تا گورگری،ماتلی میں فلکارہ چوک تا پریس کلب،حیدرآباد میں باغ مصطفیٰ چوک تا حیدر چوک تکیبر کانفرنسز،ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات