Live Updates

پولی گرافک ٹیسٹ ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتے

ایک سابق وزیرِاعظم کے ساتھ عام مجرموں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے، ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد صرف ڈرامہ جاری رکھنا ہے، عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ سے متعلق انگریزی اخبار کا اداریہ

muhammad ali محمد علی بدھ 28 مئی 2025 21:01

پولی گرافک ٹیسٹ ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) انگریزی اخبار کے اداریہ کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ سے متعلق انگریزی اخبار ڈان کے اداریہ میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ " پولی گرافک ٹیسٹ ہمیشہ قابل اعتماد نہیں ہوتے۔ ایک سابق وزیرِاعظم کے ساتھ عام مجرموں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے، ۔

ریاست پہلے ہی انکو جیل میں رکھنے کیلئے بے شمار بہانے تراش چکی ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد صرف ڈرامہ جاری رکھنا ہے"۔ جبکہ اس حوالے سے رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے، سرکار ہر بار کوئی نئی تاریخ لینے کا حربہ استعمال کرتی ہے، پولی گراف ٹیسٹ اور فارنزک ٹیم اڈیالہ جیل گئی، سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتظار کرتے رہے اس کے بعد انہوں نے تین وجوہات بتائیں، آج دو ڈھائی سال کے بعد ان ٹیسٹوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پولی گراف ٹیسٹ کی کوئی ایویڈینشل ویلیو نہیں، سرکار بدنیتی سے ٹیسٹ لینا چاہتی ہے، تمام بیانات لاہور ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ مسترد کرچکا، بینچ بانی کا ریمانڈ دینے سے انکار کرچکا۔

اگر بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹوں کیلیے انکار بھی کیا تب بھی ہم پروسیڈ کے لیے تیار ہیں، ایویڈنس اتنا موجود ہے کہ اس پر بانی پی ٹی آئی کی 21 ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ وہ 21ضمانتیں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئیں، سرکار کی ایک بھی درخواست منظور نہیں ہوئی، امید کرتے ہیں لاہور ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی کے آخری 8 مقدمات سن لے اور کوئی فیصلہ دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات