Live Updates

آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا

رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہوگی، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 مئی 2025 23:19

آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔29 مئی 2025ء ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا،رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ میڈیا کے مطابق وفاقی بجٹ 2025-26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں اساتذہ اور سولر پینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

سولر پینل کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ سولر پینل پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی جاری ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیچرز کو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا، یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سکینڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں، آئی ایم ایف سے بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 70ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.63ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 23 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.51 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.12 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔23 مئی 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 70 ملین ڈالر اضافے سے 11,516.0 ملین ڈالر ہو گئے۔ مزید برآں وفاقی وزارت خزانہ نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔رپورٹ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ان میں اضافہ ہوا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات