Live Updates

پاکستانی وفود سے بیرون ملک ایک سوال ضرور ہوگا کہ عمران خان کہاں ہے؟

بانی پی ٹی آئی کو ناحق میں قید میں رکھا ہوا ہے، عمران خان کی جماعت کے کسی شخص کو وفود میں شامل نہیں کیا گیا۔ رکن اسمبلی پی ٹی آئی ڈاکٹر نثار احمد جٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 مئی 2025 23:54

پاکستانی وفود سے بیرون ملک ایک سوال ضرور ہوگا کہ عمران خان کہاں ہے؟
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔29 مئی 2025ء ) رکن اسمبلی پی ٹی آئی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی وفود سے بیرون ملک ایک سوال ضرور ہوگا کہ عمران خان کہاں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو ناحق میں قید میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوال نہ ہو، لیکن مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

دہشتگردی کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے۔مودی دہشتگردہے اور خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مت بھولیں کہ پاکستانی وفود سے عمران خان کی رہائی کا سوال ضرور ہوگا، پاکستانی وفد سے پوچھا جائے گا کہ عمران خان کہاں ہے؟عمران خان کو ناحق میں قید میں رکھا ہوا ہے، عمران خان کی جماعت کے کسی شخص کو وفود میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جنگ کے دوران پی ٹی آئی ورکرز افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج دن تھا کہ اتحاد کو بررکھا جائے۔ مجھے پتا چلا کہ ہمارا وفد دنیا میں جارہا ہے، اور جنگ بارے اپنا مئوف پیش کریں گے، مودی بارے شاید پاکستانی وفود سے بیرون ملک کوئی سوال نہ ہو، لیکن مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ دہشتگردی کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے۔مودی دہشتگردہے اور خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مت بھولیں کہ پاکستانی وفود سے عمران خان کی رہائی کا سوال ضرور ہوگا، پاکستانی وفد سے پوچھا جائے گا کہ عمران خان کہاں ہے؟عمران خان کو ناحق میں قید میں رکھا ہوا ہے، عمران خان کی جماعت کے کسی شخص کو وفود میں شامل نہیں کیا گیا۔ جنگ کے دوران پی ٹی آئی ورکرز افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج دن تھا کہ اتحاد کو بررکھا جائے۔

اس موقع پر پروگرام میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کا اصلی چہرہ اب دنیا کو دکھانے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے، بھارت میں 20کروڑ مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے، ٹھیک ہے دنیا ہماری بات نہیں مانے گی لیکن موہن بھگت خود کہہ رہے کہ ہم مسلمانوں عیسائیوں کو ہندو بنائیں گے، کیا یہ سب دنیا کو نظر نہیں آرہا ہے، اگر آپ ہندوستان کے مسلمانوں کو مذہب کا بھی حق نہیں دینا چاہتے ۔

مودی اور موہن بھگت سرعام کہہ رہے کہ ہم مسلمانوں کامذہب تبدیل کروا دیں گے۔اگر بھارتی مسلمانوں کو آپ مذہب کا حق نہیں دینا چاہتے، وزیراعظم مودی کہہ رہے کہ ہم پاکستان کو مزید توڑیں گے۔ ہمارے ملک پاکستان میں دہشتگرد ی سے 90ہزار لوگ شہید ہوئے۔ اب اس پر کیا مودی کہے گا کہ 50ہمارے بھی مرے ہیں؟اگر ہمارے 90ہزار لوگ جاں بحق ہوئے ہیں تو بتائیں کہ دہشتگردی انڈیا میں زیادہ ہے یا پاکستان میں ؟
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات