ش*بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللہ خان اور نورالحق قادری کے نام شامل

بدھ 28 مئی 2025 21:20

ج*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماں کی ملاقاتوں کا دن جمعرات مقرر ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے ملاقات کے لیے 6 رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللہ خان اور نورالحق قادری کے نام شامل ہیں۔پارٹی رہنما جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔