وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا راولاکوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

جمعرات 29 مئی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےراولاکوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

محسن نقوی نے کہاکہ شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلی مثال قائم کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :